جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ایف آئی اے کا بڑا ایکشن انسانی اسمگلنگ مافیا کی کمر توڑ دی، 4 خطرناک ملزمان دھر لئے گئے
ایف آئی اے کا بڑا ایکشن انسانی اسمگلنگ مافیا کی کمر توڑ دی، 4 خطرناک ملزمان دھر لئے گئے

ایف آئی اے کا بڑا ایکشن انسانی اسمگلنگ مافیا کی کمر توڑ دی، 4 خطرناک ملزمان دھر لئے گئے

ملتان: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) زون ملتان نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کارروائی میں ایک اشتہاری سمیت محمد لطیف، غلام صدیق، جان محمد اور طارق ندیم نامی افراد شامل ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ ملزمان بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں سے پکڑے گئے۔ ملزمان طویل عرصے سے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا لالچ دے کر لاکھوں روپے بٹور رہے تھے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ افراد بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو جاتے تھے، جبکہ متاثرہ شہری عرصے سے ان کے خلاف شکایات درج کروا رہے تھے۔ ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور ان کے خلاف باضابطہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ مزید شہری دھوکے کا شکار نہ ہوں۔

About A.M JAN

Check Also

اوکاڑہ میں پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

اوکاڑہ میں پولیس کی بڑی کارروائی، خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

اوکاڑہ: تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے ایس ایچ او عاطف نواز کی سربراہی میں …

جواب دیں