اوکاڑہ: تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے ایس ایچ او عاطف نواز کی سربراہی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں گینگ کا سرغنہ اور اس کے ساتھی سبحان، زبیر اور علی حسن شامل ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے تیرہ لاکھ روپے سے زائد مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا ہے جس میں چار موٹر سائیکل، تین موبائل فون، اڑھائی لاکھ روپے نقدی اور تین پسٹل شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اوکاڑہ اور گردونواح میں 16 ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
ڈی پی او راشد ہدایت نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔
سیو آور پاک
