اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور ملزم حسن زاہد کے درمیان بالآخر صلح ہو گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اغوا اور دھمکیوں کے کیس کی سماعت کے دوران سامعہ حجاب نے اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کرایا۔
سماعت کے دوران جج عامر ضیا نے سامعہ حجاب سے استفسار کیا کہ “کیا آپ کا معاملہ حل ہوگیا ہے؟” جس پر انہوں نے جواب دیا، “جی ہاں، ہمارا معاملہ طے پا گیا ہے۔” جج نے مزید پوچھا کہ “کیا آپ کیس کی پیروی جاری رکھنا چاہتی ہیں؟” سامعہ حجاب نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ کیس واپس لے رہی ہیں اور ملزم کے ضمانت لینے یا بری ہونے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔
عدالت نے اس بیان کے بعد ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کر لی۔ فیصلے کے مطابق ملزم کو 20-20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی۔ یاد رہے کہ ملزم حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں دو مقدمات درج تھے۔
سیو آور پاک
