جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ڈاکٹر مشال کریم کی تلاش جاری، چھ دن گزر گئے
ڈاکٹر مشال کریم کی تلاش جاری، چھ دن گزر گئے

ڈاکٹر مشال کریم کی تلاش جاری، چھ دن گزر گئے

کراچی کے گلشنِ اقبال ٹاؤن کی رہائشی ڈاکٹر مشال کریم، جو مبینہ طور پر چھ دن قبل نالے میں کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی، اب تک لاپتہ ہیں،

ڈاکٹر مشال کے اہل خانہ اور ایدھی رضاکار دن رات نالے کے کنارے موجود کچرے اور جھاڑیوں میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ علاقے کے دیگر رہائشی بھی خود سے تلاش میں شامل ہیں، اور ایک شخص نے رضاکاروں کی سہولت کے لیے اپنی دیوار تک توڑ دی۔

ڈاکٹر مشال کے چچا نے بتایا کہ 16 ستمبر کو اطلاع ملی کہ مشال نالے میں کود گئی ہیں اور ڈوب گئی ہیں، مگر حکومت کی طرف سے کوئی مدد نہیں کی گئی۔

ایدھی رضاکاروں کے مطابق تلاش میں سب سے بڑی مشکل نالے میں موجود بھاری کچرا اور جھاڑیاں ہیں۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وہ کیبن پر بیٹھا تھا جب اس نے ڈاکٹر مشال کو ننگے پاؤں دوڑتے ہوئے دیکھا۔ ان کے پیچھے ایک عورت چیخ رہی تھی، “روکو اسے!” مگر کسی کے پہنچنے سے پہلے مشال نالے میں کود گئیں۔

پڑوسیوں نے کہا کہ ڈاکٹر مشال ایک بہت نفیس شخصیت کی حامل تھیں اور ان کے اس قدم سے سب حیران ہیں۔

چھ دن گزرنے کے باوجود تلاش جاری ہے، اور اہل خانہ، مقامی رہائشی اور ایدھی کے رضاکار مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

سامعہ حجاب کا بڑا اعلان اغوا کیس واپس، حسن زاہد کی ضمانت منظور

سامعہ حجاب کا بڑا اعلان اغوا کیس واپس، حسن زاہد کی ضمانت منظور

اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور ملزم حسن زاہد کے درمیان بالآخر صلح ہو …

جواب دیں