جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
20 کلو سونا غائب اچھرہ جیولری مارکیٹ کیس میں نیا موڑ
20 کلو سونا غائب اچھرہ جیولری مارکیٹ کیس میں نیا موڑ

20 کلو سونا غائب اچھرہ جیولری مارکیٹ کیس میں نیا موڑ

اچھرہ جیولری مارکیٹ سے کروڑوں روپے مالیت کے سونے کے غبن کے کیس میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ مرکزی ملزم وسیم اختر کے خلاف اس کی سوتیلی والدہ کی مدعیت میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعیہ کے مطابق انہوں نے وسیم اختر کے پاس ڈھائی کلوگرام سے زائد سونا امانت کے طور پر رکھوایا تھا، جس کی مالیت سات کروڑ بیالیس لاکھ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ تاہم ملزم نے امانت میں دیا گیا سونا واپس نہیں کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اچھرہ تھانے میں سونا غائب ہونے کے واقعات پر اب تک سات مختلف مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود نامزد ملزم وسیم اختر تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی مکمل ٹریول ہسٹری حاصل کر لی گئی ہے اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وسیم اختر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں سے معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں