جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.958326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 سیلاب زدگان کے لیے 300 ٹن امداد روانہ  مرکزی مسلم لیگ کا بڑا اعلان
 سیلاب زدگان کے لیے 300 ٹن امداد روانہ  مرکزی مسلم لیگ کا بڑا اعلان

 سیلاب زدگان کے لیے 300 ٹن امداد روانہ  مرکزی مسلم لیگ کا بڑا اعلان

لاہور (نمائندہ خصوصی): پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا۔ جماعت کی جانب سے 5 ہزار سے زائد خاندانوں تک امداد پہنچانے کے لیے 300 ٹن خوراک اور ضروری سامان روانہ کیا گیا۔

یہ اب تک کی تیسری بڑی امدادی کھیپ ہے جس میں خشک راشن، ادویات، ملبوسات، چارپائیاں، بچوں کے کپڑے، مچھر دانیاں اور گھریلو برتن شامل ہیں۔ امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ (صدر خدمت خلق ونگ)، چوہدری محمد سرور (صدر پنجاب)، چوہدری حمید الحسن گجر (صدر وسطی پنجاب)، ڈاکٹر مزمل ہاشمی (جنرل سیکرٹری لاہور)، فیصل ندیم (صدر سندھ) اور ندیم اعوان (صدر کراچی) نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ نے کہا:

"سیلاب متاثرین کی خدمت مرکزی مسلم لیگ کا پہلا اور سب سے اہم فریضہ ہے۔ ہم اقتدار یا سیاست کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے ذریعے ان کے دل جیتنے نکلے ہیں۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک جماعت کی جانب سے 25 لاکھ افراد کو کھانا فراہم کیا گیا، جبکہ 22 لاکھ متاثرین کو طبی سہولتیں دی جا چکی ہیں۔ آئندہ مرحلے میں بے گھر خاندانوں کے لیے مکانات تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو زمین، بیج اور کھاد بھی دی جائے گی تاکہ وہ دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔

مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک متاثرین اپنے گھروں کو واپس نہیں پہنچ جاتے، امدادی سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور یہ خدمت جاری رہے گی۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں