بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ نیپرا میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
نیپرا میں ہونے والی سماعت کے دوران سی پی پی اے کی جانب سے دسمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر غور کیا گیا۔ یہ اضافہ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
سماعت کے دوران سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بجلی کی مجموعی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ دسمبر میں صنعتی شعبے نے 2 ارب یونٹ بجلی استعمال کی تھی، جبکہ اس دسمبر میں یہ کھپت بڑھ کر 2 ارب 40 کروڑ یونٹ تک پہنچ گئی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ اس دوران صنعتی شعبے کے 44 فیصد اور زرعی صارفین کے 39 فیصد صارفین کو فائدہ پہنچا ہے۔ نیپرا کو آگاہ کیا گیا کہ دسمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پہلے ہی جمع کرائی جا چکی ہے، جس میں فی یونٹ 48 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محفوظ کیا گیا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اگر اضافہ منظور ہوا تو اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا۔
سیو آور پاک
