جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.958326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
گجرات میں 577 ملی میٹر بارش سیلابی ریلوں نے سب کچھ بہا دیا
گجرات میں 577 ملی میٹر بارش سیلابی ریلوں نے سب کچھ بہا دیا

گجرات میں 577 ملی میٹر بارش سیلابی ریلوں نے سب کچھ بہا دیا

گجرات: صوبہ پنجاب کا ضلع گجرات گزشتہ روز ریکارڈ بارش سے شدید متاثر ہوا، جہاں صرف چند گھنٹوں میں 577 ملی میٹر بارش نے شہر کو ڈبو دیا۔ بارش کے بعد شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں اور متعدد علاقے پانی میں گھر گئے۔

شہر کے مختلف حصوں میں 4 سے 6 فٹ تک پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ برساتی نالے بپھرنے سے نہ صرف شہری علاقے بلکہ قریبی دیہات بھی زیرِ آب آگئے۔ کسانوں کے مطابق فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، خاص طور پر دھان اور سبزیوں کی کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع گجرات میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھے گئے ہیں۔ اہم سرکاری عمارتیں، بشمول کچہری چوک، گوندل چوک، ظہور الہٰی اسٹیڈیم اور جیل چوک بھی پانی میں ڈوبے رہے۔ رہائشی علاقوں میں بھی گھروں کے اندر پانی داخل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ادھر ننکانہ صاحب اور گردونواح میں بھی رات گئے تیز بارش ہوئی، جس کے باعث نشیبی علاقے متاثر ہوئے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کی یہ شدت خطے میں مزید سیلابی خطرات کو جنم دے سکتی ہے۔ ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں