راولپنڈی (خصوصی نمائندہ): اڈیالہ جیل کل سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بننے جا رہی ہے، جہاں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات طے پا گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کرنے والوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔ اس فہرست میں چھ (6) اہم رہنماؤں کے نام شامل ہیں، جن میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا نام سرِ فہرست ہے۔
فہرست میں شامل دیگر رہنماؤں میں ایم پی اے مینا خان، مشتاق غنی، سید فخر، تیمور خان جھگڑہ اور معین قریشی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات سیاسی صورتحال پر مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق ہوگی۔
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ ملاقات کے لیے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور وقت کی تفصیلات کل صبح جاری کی جائیں گی۔
سیو آور پاک
