جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
احمد بچر اور احمد چٹھہ کی نااہلی کا معاملہ گرم نیا بینچ تشکیل، کل سماعت
احمد بچر اور احمد چٹھہ کی نااہلی کا معاملہ گرم نیا بینچ تشکیل، کل سماعت

احمد بچر اور احمد چٹھہ کی نااہلی کا معاملہ گرم نیا بینچ تشکیل، کل سماعت

سابق اراکینِ اسمبلی احمد بچر اور محمد احمد چٹھہ کی نااہلی کے خلاف دائر اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے ان اپیلوں کی سماعت کے لیے نیا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے، جو کل کیس کی سماعت کرے گا۔

نئے بنچ میں جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک محمد اویس خالد شامل ہیں، جو اپیلوں پر تفصیل سے کارروائی کریں گے۔ اس سے پہلے جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں بننے والا بینچ اس کیس کی سماعت سے معذرت کر چکا تھا۔

احمد بچر اور محمد احمد چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نااہلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں، اس لیے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان عدالت میں پیش ہوں گے اور حکومتی مؤقف بیان کریں گے۔

عدالت کل دونوں اپیلوں کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی کہ آیا نااہلی کا نوٹیفکیشن برقرار رہے گا یا اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں