وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایسی باتیں کر رہی ہے جو دشمن ممالک کی زبان جیسی لگتی ہیں، اور وہ ہمارے شہدا کی قربانیوں کا بھی مذاق بنا رہے ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کو شہدا کا احترام کرنا چاہیے اور دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ نہیں دکھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں بڑی محتاط زبان استعمال کی، لیکن مجھے کھل کر جواب دینے کی مکمل آزادی ہے، اور میں "اینٹ کا جواب پتھر سے” دوں گا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان غیرسیاسی خاتون ہیں، لیکن انہوں نے بھارتی میڈیا پر جو گفتگو کی، کیا وہ کسی محبِ وطن پاکستانی سے توقع کی جا سکتی ہے؟ ان کے مطابق دشمن ممالک تک نے ہمارے شہدا کی قربانیوں پر افسوس کا اظہار کیا، لیکن اندرونِ ملک کچھ سیاسی لوگ وہ ذمہ داری پوری نہ کر سکے۔
وزیر دفاع نے سوال اٹھایا کہ عمران خان ہر موضوع پر بولتے ہیں، مگر پاک–بھارت جنگ کے دوران وہ فوج کے حق میں کیوں خاموش رہے؟ انہوں نے کہا کہ اب کس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو یہ سب نہیں کہنا چاہیے؟
سیو آور پاک
