جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ارشد ندیم پر الزامات؟ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد بڑی انکشافاتی رپورٹ طلب
ارشد ندیم پر الزامات؟ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد بڑی انکشافاتی رپورٹ طلب

ارشد ندیم پر الزامات؟ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد بڑی انکشافاتی رپورٹ طلب

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کُن کارکردگی کے بعد ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے بڑا قدم اُٹھا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے ارشد ندیم کے ذاتی کوآرڈینیٹر اور کوچ سلمان اقبال بٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جو پانچ اکتوبر تک جمع کرانی ہوگی۔

فیڈریشن کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق، سلمان اقبال بٹ کو دس مختلف معاملات پر وضاحت دینا ہوگی جن میں ارشد ندیم کی ستمبر 2024 سے اگست 2025 تک کی ٹریننگ کی مکمل تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا جائے کہ اس دوران کن کن ماہر کوچز اور ٹرینرز کی خدمات حاصل کی گئیں اور ایک سال میں کن بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کا کیا منصوبہ بنایا گیا۔

ڈائمنڈ لیگ کے کسی ایڈیشن میں ارشد ندیم کی شرکت نہ ہونے کی وجہ بھی رپورٹ میں واضح کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ غیر ملکی کوچز یا ٹرینرز سے ہونے والے رابطوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ارشد ندیم کی ہائی پرفارمنس ٹریننگ، فٹنس اور صحت کے بارے میں مکمل ڈیٹا مانگا گیا ہے، جس میں طبی مسائل، علاج اور بحالی کے اقدامات بھی شامل ہوں۔

فیڈریشن نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اس ایک سال کے دوران کوئی اضافی یا اہم اقدامات کیے گئے ہیں تو ان کی تفصیل بھی رپورٹ کا حصہ بنائی جائے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ رپورٹ میں ارشد ندیم کے مستقبل کے لیے واضح حکمت عملی، تجاویز اور نئے منصوبے بھی پیش کیے جائیں تاکہ وہ دوبارہ کامیابی کی راہ پر گامزن ہوسکیں۔

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے سلمان اقبال بٹ کو ہدایت دی ہے کہ رپورٹ بروقت تحریری صورت میں جمع کرائی جائے، اور اس معاملے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بھی باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں