چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب میں ہونے والے کل کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنا اہم پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ کل جنوبی پنجاب کے دو حلقوں میں ضمنی الیکشن منعقد ہو رہے ہیں۔ پی پی 269 مظفرگڑھ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے میاں عالمدار قریشی میدان میں ہیں، جبکہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں دوست محمد کھوسہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے دونوں امیدواروں کو مشکل حالات کے باوجود بھرپور اور جاندار انتخابی مہم چلانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوری عمل کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل گھروں سے نکلیں، ووٹ ڈالیں اور اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر کے اپنی آواز بلند کریں۔
ساتھ ہی بلاول بھٹو نے پارٹی ورکرز کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کارکن پولنگ اسٹیشن اُس وقت تک نہ چھوڑے جب تک فارم 45 اس کے ہاتھ میں نہ آ جائے۔
سیو آور پاک
