جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ, پاکستانی عوام نے حکومتی فیصلے کو سراہ لیا
بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ, پاکستانی عوام نے حکومتی فیصلے کو سراہ لیا

بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ, پاکستانی عوام نے حکومتی فیصلے کو سراہ لیا

پاکستانی عوام نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کے حکومتی فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔ کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ قومی وقار اور سلامتی ہر کھیل سے زیادہ اہم ہے۔

حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت تو کرے گا، لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔ اس اہم فیصلے کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا، جس کے بعد یہ طے پایا کہ پاکستان 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے گا، تاہم باقی میچز کھیلے جائیں گے۔

حکومتی اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ شائقین نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ صارفین نے مختلف پلیٹ فارمز پر لکھا کہ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ قومی مفاد، عزت اور سلامتی کسی بھی کھیل سے زیادہ اہم ہیں۔

سوشل میڈیا صارف جلال شیرازی نے لکھا کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ ایک خوددار اور ذمہ دار ریاست کی پہچان ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ پوری قوم حکومت کے اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔ پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا شامل ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں