جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ڈی آئی خان میں خوفناک دھماکا پولیس موبائل اڑا دی گئی 3 اہلکار شہید
ڈی آئی خان میں خوفناک دھماکا پولیس موبائل اڑا دی گئی 3 اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں خوفناک دھماکا پولیس موبائل اڑا دی گئی 3 اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں پولیس موبائل کو نشانہ بنا کر کیے گئے بم حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں ہوا جہاں گشت پر موجود پولیس موبائل کے قریب اچانک دھماکا ہوا۔ افسوسناک واقعے میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شہید ہو گئے، جبکہ کانسٹیبل آزاد شاہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شہدا کی میتوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔

دھماکے کے فوراً بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر روانہ ہوئے، جبکہ علاقے کی مکمل ناکا بندی کر دی گئی ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں