جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان بیرونی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت ہوگا
 ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان بیرونی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت ہوگا

 ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان بیرونی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت ہوگا

 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، اور اگر کسی بھی ملک نے بیرونی جارحیت کی کوشش کی تو جواب نہایت سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔

یہ بیان انہوں نے ایبٹ آباد میں مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی ملاقات کے دوران دیا۔ اس نشست میں بڑی تعداد میں طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی، جہاں ملکی سلامتی، پاک-افغان تعلقات اور معرکہ حق جیسے موضوعات پر کھل کر گفتگو ہوئی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ قربانی دے کر قوم کو محفوظ رکھا، اور یہی عزم ہمیں ہر محاذ پر مضبوط بناتا ہے۔

تقریب کے دوران طلبا اور اساتذہ نے شہداء اور غازیانِ وطن کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی، ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ “محبتِ وطن کا حقیقی استعارہ پاک فوج ہے، جو ہر مشکل وقت میں قوم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔”

اساتذہ نے طلبا کو نصیحت کی کہ دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ وہ صرف درست اور مصدقہ معلومات پر یقین رکھیں۔طلبا نے اس موقع پر کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نے ہمارے ذہنوں سے بہت سے ابہام دور کیے۔ انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ ایک ایسے ملک کے شہری ہیں جہاں افواجِ پاکستان جیسے ادارے قوم کے نوجوانوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں