جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ڈی جی خان میں انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا دھماکہ جانئے کس نے سب کو پیچھے چھوڑا
ڈی جی خان میں انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا دھماکہ جانئے کس نے سب کو پیچھے چھوڑا

ڈی جی خان میں انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا دھماکہ جانئے کس نے سب کو پیچھے چھوڑا

ڈی جی خان بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے شاندار نتائج جاری کر دیے۔ کمشنر آفس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن نوید عالم نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا جس میں امسال طالب علموں اور طالبات نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

مجموعی طور پر سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ یمنہ کشف رہیں جنہوں نے 1163 نمبرز لے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لیہ کے محمد حمزہ قمر نے 1156 نمبرز کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ وجیہہ خان 1154 نمبرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

میڈیکل گروپ میں مظفرگڑھ کے زین العابدین نے بوائز میں 1153 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن لی، لیہ کے محمد وسیم نے 1153 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈی جی خان کے محمد عالی نے 1152 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں لیہ کی ماہ جبین 1154 نمبرز کے ساتھ پہلے نمبر پر آئیں، وجیہہ خان دوسری اور مظفرگڑھ کی فاطمہ اعجاز 1149 نمبرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

انجینئرنگ گروپ میں بوائز کی کیٹیگری میں لیہ کے محمد حمزہ قمر نے 1156 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن لی، سعد سلیم نے دوسری اور محمد ذوالقرنین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں یمنہ کشف نے 1163 نمبرز کے ساتھ ٹاپ کیا، مظفرگڑھ کی اقصٰی ظفر نے دوسری اور محرب اعوان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس اینڈ کامرس گروپ میں محمد علی مہدی نے 1148 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن، محمد عثامہ بھٹی نے دوسری اور مظفرگڑھ کے طاہر نور نے تیسری پوزیشن لی۔

ہیومینٹیز گروپ میں بوائز کیٹیگری میں صارم علی نے 1105 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، مظفرگڑھ کے محمد خالد دوسری اور لیہ کے محمد عثمان تیسری پوزیشن پر رہے۔ طالبات میں مظفرگڑھ کی لائبہ ارم 1089 نمبرز کے ساتھ پہلی، جویریہ منیر دوسری اور لیہ کی فائزہ مقصود تیسرے نمبر پر رہیں۔

اس سال کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ ڈی جی خان بورڈ کے طلبا و طالبات محنت اور لگن سے ملک بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں