جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد شہید، 5 دہشتگرد مارے گئے
 ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد شہید، 5 دہشتگرد مارے گئے

 ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد شہید، 5 دہشتگرد مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر گزشتہ رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں کا ہدف ادارے کی سیکیورٹی کو توڑ کر بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانا تھا، مگر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 10 اور 11 اکتوبر کی درمیانی شب حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ٹریننگ اسکول کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی تاکہ عمارت میں داخل ہوسکیں۔ تاہم، مستعد اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کر کے شدید مزاحمت کی۔

سیکیورٹی فورسز کے ترجمان کے مطابق، آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جن میں تین دہشتگرد ابتدائی فائرنگ میں مارے گئے جبکہ دو کو عمارت کے اندر گھیر کر نشانہ بنایا گیا۔

افسوسناک طور پر، چھ بہادر پولیس اہلکار اور ایک امام مسجد شہید ہوئے۔ شہداء میں تربیت حاصل کرنے والے جوان بھی شامل تھے۔ حملے کے نتیجے میں 12 پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے دورانِ حملہ مسجد میں گھس کر فائرنگ کی، جس سے امام مسجد شہید ہو گئے اور عبادت گاہ کی حرمت پامال ہوئی۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور بزدلانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو ہر حال میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

قوم ان بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کو ایک بڑے سانحے سے بچایا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں