جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.958326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 بجلی کے بلوں میں بڑا دھماکہ, حکومت نے نیا بوجھ ڈال دیا
 بجلی کے بلوں میں بڑا دھماکہ, حکومت نے نیا بوجھ ڈال دیا

 بجلی کے بلوں میں بڑا دھماکہ, حکومت نے نیا بوجھ ڈال دیا

وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں فکسڈ چارجز کے نام پر نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس سے گھریلو صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

نئے فیصلے کے تحت سنگل فیز اور تھری فیز میٹر رکھنے والے صارفین سے منظور شدہ لوڈ کے مطابق فکسڈ چارجز وصول کیے جائیں گے۔ یعنی اب بل میں درج لوڈ کے حساب سے فی کلوواٹ رقم شامل کی جائے گی۔

سنگل فیز میٹر رکھنے والے صارفین کے لیے بل پر درج منظور شدہ لوڈ کو فکسڈ چارجز سے جوڑ دیا گیا ہے۔ اگر کسی صارف کا منظور شدہ لوڈ ایک کلوواٹ ہے اور وہ ایک سے سو یونٹ تک بجلی استعمال کرتا ہے تو اسے 200 روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ اگر منظور شدہ لوڈ دو کلوواٹ ہو تو یہ رقم 400 روپے ہو جائے گی۔

اسی طرح ایک سو ایک سے دو سو یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو دو کلوواٹ لوڈ پر 600 روپے فکسڈ چارجز دینا ہوں گے۔ دو سو ایک سے تین سو یونٹ تک صارفین کو دو کلوواٹ پر 700 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ تین سو ایک سے چار سو یونٹ تک یہ رقم 800 روپے ہوگی جبکہ چار سو ایک سے پانچ سو یونٹ تک استعمال پر 1000 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے جائیں گے۔

پانچ سو ایک سے سات سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دو کلوواٹ لوڈ پر 1350 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

حکومت کے مطابق منظور شدہ لوڈ بڑھنے کے ساتھ فکسڈ چارجز میں بھی اضافہ ہوگا۔ تھری فیز میٹر رکھنے والے صارفین پر یونٹس اور ایم ڈی آئی (MDI) کی بنیاد پر فکسڈ چارجز لاگو ہوں گے۔ دونوں میں سے جو ریڈنگ زیادہ ہوگی، اسی کے مطابق چارجز وصول کیے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ تھری فیز میٹر پر منظور شدہ لوڈ کے پچاس فیصد تک فکسڈ چارجز لاگو کیے جائیں گے۔

اس فیصلے کے بعد امکان ہے کہ آنے والے مہینوں میں بجلی کے بلوں میں واضح اضافہ دیکھا جائے گا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں