جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری، ملک بھر میں ہلچل
 وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری، ملک بھر میں ہلچل

 وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری، ملک بھر میں ہلچل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر ایک مذہبی جماعت پر باضابطہ پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کے ایجنڈے میں یہ معاملہ سرفہرست تھا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزراء نے وزارتِ داخلہ کی سمری پر تفصیلی غور کیا۔ طویل مشاورت کے بعد کابینہ نے متفقہ طور پر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 کی سیکشن 11-B(1) کے تحت پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر قانونی اور انتظامی کارروائی فوری طور پر مکمل کرے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس مذہبی جماعت کی سرگرمیوں اور امنِ عامہ پر اثرات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کرائی تھی، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔
وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ ریاست کے امن و استحکام کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ شدت پسندی اور نفرت انگیز سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں