جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی سیاست میں سب سے مؤثر رہنما قرار، فنانشل ٹائمز
فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی سیاست میں سب سے مؤثر رہنما قرار، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی سیاست میں سب سے مؤثر رہنما قرار، فنانشل ٹائمز

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے بدلتے عالمی حالات کے تناظر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا سب سے مؤثر اسٹریٹجک رہنما قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے بدلتے عالمی نظام میں ان کی حکمتِ عملی غیر معمولی ثابت ہو رہی ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق موجودہ عالمی سیاست نے مڈل پاورز، یعنی درمیانی طاقت رکھنے والے ممالک کے لیے ایک نیا اور مشکل دور پیدا کر دیا ہے۔ ایسے ماحول میں ایک ہی وقت میں مختلف عالمی طاقتوں کے ساتھ متوازن تعلقات قائم رکھنا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس چیلنج میں سب سے کامیاب رہنماؤں میں شامل ہیں۔

جریدے نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے درمیان بیک وقت فعال اور مؤثر رکھا۔ اس متوازن حکمتِ عملی کے باعث پاکستان کے لیے سفارتی سطح پر نئے مواقع پیدا ہوئے اور عالمی سطح پر اس کا مؤقف مضبوط ہوا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر روایتی اور منفرد انداز سے بہتر ہم آہنگی کا اعزاز بھی پاکستان کے عسکری سربراہ کو حاصل ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بروقت رابطہ، خوش گفتاری اور نرم سفارتی انداز پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔

جریدے نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مڈل پاورز کے لیے ایک کامیاب کثیر الجہتی اسٹریٹجسٹ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں نے خطے میں طاقت کا توازن متاثر کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس صورتحال سے بھارت کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ بدلتے عالمی حالات میں بھارت درمیانی طاقت کے کردار کو مؤثر انداز میں نبھانے میں مشکلات کا شکار رہا۔

فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت نہ تو عالمی تبدیلیوں اور نہ ہی ٹرمپ کے اندازِ سیاست کے ساتھ خود کو مکمل طور پر ہم آہنگ کر سکا، جس کے باعث اسے سفارتی سطح پر سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں