جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 گھر بنانے والوں کے لیے زبردست خبر، سیمنٹ کی قیمت میں کمی
 گھر بنانے والوں کے لیے زبردست خبر، سیمنٹ کی قیمت میں کمی

 گھر بنانے والوں کے لیے زبردست خبر، سیمنٹ کی قیمت میں کمی

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے تعمیرات سے وابستہ افراد اور عام صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے۔ اس سے پہلے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1391 روپے تھی۔

دوسری جانب جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وہاں فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1446 روپے ہی برقرار رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1367 روپے رہی، راولپنڈی میں 1361 روپے، گوجرانوالہ میں 1420 روپے، سیالکوٹ میں 1400 روپے، لاہور میں 1457 روپے، فیصل آباد میں 1380 روپے، سرگودھا میں 1400 روپے، ملتان میں 1411 روپے، بہاولپور میں 1413 روپے، پشاور میں 1353 روپے جبکہ بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

جنوبی شہروں میں کراچی میں سیمنٹ کی قیمت 1379 روپے رہی، حیدرآباد میں 1428 روپے، سکھر میں 1530 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں 1490 روپے اور خضدار میں 1443 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں