جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
گل پلازہ سانحہ: جاں بحق افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی، شہر سوگ میں ڈوب گیا
گل پلازہ سانحہ: جاں بحق افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی، شہر سوگ میں ڈوب گیا

گل پلازہ سانحہ: جاں بحق افراد کی تعداد 15 تک پہنچ گئی، شہر سوگ میں ڈوب گیا

کراچی کے علاقے میں واقع گل پلازہ میں لگنے والی خوفناک آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مزید لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 74 لاپتہ افراد کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ متاثرہ عمارت کے ملبے سے اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 3 افراد کے صرف جسمانی اعضا ملے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدید آگ تین دن تک عمارت میں لگی رہی، جس کے باعث پوری عمارت بری طرح متاثر ہوئی اور اب کھنڈر کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ آگ بجھنے کے بعد عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ لگنے کا خطرہ نہ رہے۔

واٹر کارپوریشن کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے 4 لاکھ 31 ہزار گیلن پانی فراہم کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ اور ریسکیو 1122 نے بھرپور حصہ لیا، جن کے 22 فائر ٹینڈر اور 15 واٹر باؤزرز موقع پر موجود رہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کا تقریباً 60 فیصد حصہ گر چکا ہے، جبکہ باقی 40 فیصد حصہ بھی انتہائی مخدوش حالت میں ہے، جس کے کسی بھی وقت مکمل طور پر منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔ مکمل طور پر آگ بجھنے کے بعد ملبہ ہٹانے کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔

چند گھنٹوں کے دوران ایک بچے سمیت مزید 4 لاشیں اور اعضا نکالے گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 20 سے 25 افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے، تاہم دیگر لاپتہ افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔

گل پلازہ میں لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ شدید کرب میں مبتلا ہیں اور کسی معجزے کے منتظر ہیں۔ اس سانحے کے بعد پورا شہر سوگوار ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے متاثرہ تاجروں کے نقصانات کے ازالے کی اپیل کی ہے، جبکہ اظہارِ یکجہتی کے طور پر الیکٹرانک مارکیٹیں بند رکھی گئیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں