ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے "آپریشن وعدہ صادق 4” کے تحت حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے، جسے 78ویں میزائل لہر قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تازہ کارروائی میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں کے دوران ایلات، دیمونا اور شمالی تل ابیب سمیت مختلف اہم مقامات پر ملٹی وارہیڈ میزائل اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے گئے۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں عماد اور قدر جیسے جدید میزائل استعمال کیے گئے، جبکہ بعض امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ اب تک ایران کی تمام جنگی قوت کو میدان میں نہیں اتارا گیا ہے۔ پاسداران کے مطابق ان کی کئی یونٹس اور بسیج فورسز ابھی مکمل طور پر ایکٹیو نہیں کی گئیں، لیکن اگر ضرورت پڑی تو انہیں بھی فوری طور پر شامل کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوج کی طرف سے امریکا کو سخت پیغام دیا گیا ہے۔ ایک فوجی اہلکار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بیانات دینے کے بجائے آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر نظر رکھیں، کیونکہ ایران جلد ایک بڑا سرپرائز دینے والا ہے جس کے اثرات دور تک جائیں گے۔
اسی دوران پاسدارانِ انقلاب کے ختم الانبیاء بریگیڈ کے ترجمان نے بھی طنزیہ انداز میں ٹرمپ کے مشہور جملے کو دہرایا اور کہا:
"یو آر فائرڈ، تھینک یو فار اٹینشن ٹو دِس میٹر”
یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید اہم پیش رفت متوقع ہے۔
سیو آور پاک
