جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
اسلام آباد کو بڑی خوشخبری شاہین چوک انڈرپاس 31 دسمبر کو کھل جائے گا
اسلام آباد کو بڑی خوشخبری شاہین چوک انڈرپاس 31 دسمبر کو کھل جائے گا

اسلام آباد کو بڑی خوشخبری شاہین چوک انڈرپاس 31 دسمبر کو کھل جائے گا

اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ایک خوشخبری سامنے آ گئی ہے۔ شاہین چوک انڈرپاس کو 31 دسمبر کو ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صبح سویرے شاہین چوک انڈرپاس کا دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر جاری فنشنگ ورک کا جائزہ لیا اور کارپٹنگ کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ تیزی سے مکمل کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ شاہین چوک انڈرپاس کو 31 دسمبر تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس انڈرپاس کے کھلنے سے علاقے میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہو جائے گا اور شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔

محسن نقوی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ انڈرپاس کے اطراف مزید پودے لگائے جائیں تاکہ علاقے کو خوبصورت بنایا جا سکے۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے وزیر داخلہ کو منصوبے کی پیش رفت سے متعلق مکمل بریفنگ بھی دی۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں