اسلام آباد (خصوصی اپڈیٹ): تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، قومی سیاست کے اہم رہنما محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت متعدد اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بیرسٹر گوہر علی خان، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت دیگر سرکردہ رہنماؤں نے بھی اپنی آراء پیش کیں اور ملکی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس کا اہم اعلامیہ کچھ دیر بعد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا، جس کے ملکی سیاست پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
اجلاس کے اختتام پر تحریک کی قیادت ایک ساتھ کھڑی ہوئی اور بھرپور آواز میں نعرہ لگایا:
"ایسے دستور کو، صبح بے نور کو — ہم نہیں جانتے، ہم نہیں مانتے!”
نعرے بازی کے بعد اجلاس باقاعدہ طور پر ختم کر دیا گیا۔
سیو آور پاک
