جہلم: ضلع جہلم میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے باعث میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2025 کا انگلش پیپر ملتوی کر دیا گیا ہے، جس سے طلبہ اور والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے تصدیق کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی درخواست پر صبح اور شام دونوں شفٹوں کے پیپر مؤخر کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور امتحانات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید برآں، محمد عدنان خان نے واضح کیا کہ انگلش پیپر کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ دوسری جانب، راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع — بشمول اٹک، چکوال، تلہ گنگ، مری اور راولپنڈی — میں امتحانات حسبِ شیڈول جاری رہیں گے۔چیئرمین بورڈ نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے الاٹ شدہ امتحانی مراکز پر بروقت پہنچیں اور بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہدایات پر عمل کریں۔
سیو آور پاک
