اسلام آباد (خصوصی رپورٹ): پاکستان کی قومی خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے اسلامی مہینے جمادی الاول 1447 ہجری کے نئے چاند کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کردی ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق، جمادی الاول کا نیا ہلال 21 اکتوبر 2025 کو شام 5:25 بجے پیدا ہوگا۔ اگر موسم صاف رہا تو 23 اکتوبر کی شام چاند آسانی سے نظر آنے کے امکانات انتہائی روشن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، 23 اکتوبر کو سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے 54 منٹ ہوگی، جب کہ ساحلی علاقوں میں سورج اور چاند کے غروب کے درمیان وقفہ 56 منٹ تک متوقع ہے۔ یہ وقت چاند کے واضح طور پر نظر آنے کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ موسم صاف ہونے کی صورت میں چاند کو عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ فلکیاتی اندازوں کے مطابق، جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
تاہم، اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں فیصلہ سنائے گی۔
سیو آور پاک
