جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 کشمیر بھارت کا تھا نہ ہوگا اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک اعلان
 کشمیر بھارت کا تھا نہ ہوگا اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک اعلان

 کشمیر بھارت کا تھا نہ ہوگا اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک اعلان

پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو فوری طور پر بند کرے۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں خطاب کے دوران پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارتی نمائندے کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ایک عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف کھلم کھلا دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے بلکہ وہ ماضی میں کئی بار پاکستان کے خلاف جارحانہ کارروائیاں بھی کر چکا ہے۔ ان کے مطابق بھارتی ریاست کا یہ رویہ ایک ایسے ملک کی عکاسی کرتا ہے جو بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرتا ہے اور ایک “روگ ایکٹر” کی طرح برتاؤ کر رہا ہے۔

پاکستانی قونصلر نے بتایا کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والے دہشت گرد گروہوں میں تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریشن آرمی شامل ہیں، جو پاکستان کے اندر مختلف دہشت گرد حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی بار بار کی جارحیت بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسی لیے پاکستان ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت کو ریاستی دہشت گردی سے باز آنے پر مجبور کیا جائے۔

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستانی نمائندے نے بھارتی بیانات کو حقائق کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس عالمی معاہدے کی کسی بھی شق میں یکطرفہ معطلی یا ترمیم کی اجازت نہیں دی گئی، اور بھارت جان بوجھ کر اس معاہدے کی غلط تشریح کر رہا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں