جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
خیرپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ, بیٹے نے ماں کو گولی مار دی
خیرپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ, بیٹے نے ماں کو گولی مار دی

خیرپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ, بیٹے نے ماں کو گولی مار دی

خیرپور کے علاقے ہنگورجا میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ہی والدہ کو قتل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ ملزم عزیز احمد سہتو نے تلخ کلامی کے بعد طیش میں آ کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ان کی والدہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں