جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
خیبر پختونخوا میں بڑا حملہ ناکام بھارت کے 9 دہشتگرد مارے گئے
خیبر پختونخوا میں بڑا حملہ ناکام بھارت کے 9 دہشتگرد مارے گئے

خیبر پختونخوا میں بڑا حملہ ناکام بھارت کے 9 دہشتگرد مارے گئے

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو اہم کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کے زیرِ اثر کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع ٹانک میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو درست نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔

دوسری کارروائی لکی مروت میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر علاقے کا محاصرہ کیا۔ اس دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد بھارتی سرپرستی سے کام کر رہے تھے اور ملک میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے متعلقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، اور یہ کارروائیاں اس وقت تک چلتی رہیں گی جب تک ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اور سکیورٹی فورسز کا حوصلہ اللہ کے فضل سے اس فتنہ کے مکمل خاتمے تک مضبوط رہے گا۔ انہوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے منصوبے ناکام بنانے پر فورسز کے کردار کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹانک اور لکی مروت میں ہونے والی کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں فورسز بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، اور پوری قوم اس جدوجہد میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں