جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.612926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
لاہور میں بسنت کے تین دن خوشگوار، پتنگ بازی کے لیے بہترین موسم
لاہور میں بسنت کے تین دن خوشگوار، پتنگ بازی کے لیے بہترین موسم

لاہور میں بسنت کے تین دن خوشگوار، پتنگ بازی کے لیے بہترین موسم

لاہور میں بسنت کے موقع پر شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ موسم پورے تہوار کے دوران خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر بابر نے بتایا کہ بسنت کے تینوں دن، یعنی 6 سے 8 فروری تک، موسم بہترین اور پتنگ بازی کے لیے آئیڈیل رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران بارش کے امکانات بالکل نہیں ہیں اور شہری بلا خوف و خطر اپنے تہوار کو انجوائے کر سکیں گے۔ ڈاکٹر ظہیر بابر نے مزید بتایا کہ بادل بھی رہیں گے اور ہوا بھی اچھی چلے گی، رات کے وقت خنکی محسوس ہوگی جبکہ دن کے دوران درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ شہری بسنت کے تہوار کو مکمل طور پر لطف اندوز کر سکیں گے اور موسم کی یہ خوشگوار کیفیت تہوار کے جشنی ماحول میں مزید اضافہ کرے گی۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں