جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.958326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
لاہور ہائیکورٹ نے ایک ساتھ 38 ججز کے تبادلے کر دیے 
لاہور ہائیکورٹ نے ایک ساتھ 38 ججز کے تبادلے کر دیے 

لاہور ہائیکورٹ نے ایک ساتھ 38 ججز کے تبادلے کر دیے 

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں عدالتی نظام میں بڑی تبدیلی لاتے ہوئے 38 ججز کے تبادلے کر دیے۔ ان میں 20 ایڈیشنل سیشن ججز، 6 سینئر سول ججز اور 12 سول ججز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محترمہ عالیہ نیلم نے ان تبادلوں کی منظوری دی جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تمام تبدیل ہونے والے ججز کو 16 اکتوبر تک اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تبادلہ پانے والوں میں متعدد اہم اضلاع کے ججز شامل ہیں۔

  • ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاصم کو لاہور سے اوکاڑہ تعینات کیا گیا۔
  • محمد اقبال کا خوشاب سے فیصل آباد، جبکہ انوار اللہ کا کہروڑ لعل عیسن سے فیصل آباد تبادلہ کیا گیا۔
  • جج فیصل جمیل کو سیالوال سے گوجرانوالہ، اور ہدایت اللہ شاہ کو جامپور سے گوجرانوالہ منتقل کیا گیا۔
  • اسی طرح افضل حسین کا گوجر خان سے کامونکی، اور انجم ممتاز کا راجن پور سے ساہیوال تبادلہ ہوا۔
  • محمد شفیق، خلیل احمد، محمد ریاض، اشفاق احمد، محمد الیاس، اور محمد ارشد محمود جسرا سمیت کئی دیگر ججز کو بھی مختلف اضلاع میں نئی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

سینئر سول ججز کی فہرست میں شہزاد احسان بٹ، محمد امین شہزاد، محمد علی قذافی، منزہ عاصم، محمد اسماعیل، اور محمد احمد شامل ہیں جنہیں مختلف اضلاع میں نئی پوسٹنگز دی گئی ہیں۔

سول ججز میں بھی بڑی تعداد میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں مظہر عباس خان، عدنان احمد، محمد راشد، نوید احمد، محمد اظہر جاوید، ابوبکر نوید، محمد ذوالقرنین، طارق محمود، طلعت ارشد، عادل سرور سیال، زرتاشیہ بگٹی، اور محمد اشرف شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تبادلے عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور نظام انصاف کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں