جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 278.958326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
لاہور میں آنکھوں کے علاج کی سب سے بڑی کانفرنس دنیا بھر کے ماہرین پہنچ گئے
لاہور میں آنکھوں کے علاج کی سب سے بڑی کانفرنس دنیا بھر کے ماہرین پہنچ گئے

لاہور میں آنکھوں کے علاج کی سب سے بڑی کانفرنس دنیا بھر کے ماہرین پہنچ گئے

لاہور میں امراضِ چشم کے ماہرین کا سب سے بڑا تین روزہ سالانہ اجتماع 5 سے 7 دسمبر 2025 تک پی سی ہوٹل لاہور میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ میڈیکل ایونٹ آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان (OSP) کے زیرِ اہتمام اور پاکستان اوکلوپلاسٹک ایسوسی ایشن (POA) کے تعاون سے منعقد ہوگا۔ اس کانفرنس کا عنوان “43ویں لاہور آفتھلمو اور POA کا تیسرا سالانہ سمپوزیم” رکھا گیا ہے۔

یہ تین روزہ کانفرنس جدید سائنسی تحقیق، آنکھوں کی بیماریوں کے عالمی رجحانات، لائیو سرجری سیشنز، ہینڈز آن ٹریننگ، اور جدید طبی آلات کی بڑی نمائش کے لحاظ سے ملک کی اہم ترین میڈیکل سرگرمی تصور کی جا رہی ہے۔

اس سال کانفرنس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال چوہدری کر رہے ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان اوکلوپلاسٹک ایسوسی ایشن بھی اس تقریب کا اہم حصہ ہوگی۔ دنیا بھر سے امراضِ چشم کے معروف ماہرین اس بڑی کانفرنس میں شامل ہو رہے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، یورپ، ہانگ کانگ/چین، متحدہ عرب امارات، ترکی، پرتگال، نیپال اور یونان سمیت مختلف ممالک سے 21 بین الاقوامی مقررین شرکت کریں گے، جبکہ ملک بھر سے بہت بڑی تعداد میں قومی مقررین بھی موجود ہوں گے۔

تقریباً 400 مقررین مختلف موضوعات پر گفتگو کریں گے اور اندازاً 1800 شرکا کی رجسٹریشن متوقع ہے۔ کانفرنس کے دوران 8 ہالوں میں تقریباً 100 سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔ روزانہ 4 سمپوزیا اور 6 تربیتی کورسز بھی ہوں گے، جب کہ شرکا کو پاکستان میں دستیاب جدید ترین آنکھوں کے طبی آلات کی سب سے بڑی نمائش دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔

چیئرمین سائنٹیفک کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کہا کہ 21 عالمی مقررین کی شرکت اس کانفرنس کی اہمیت ثابت کرتی ہے۔ ان کے مطابق جمعے کی شام پلینری سیشن، ہفتے کو لائیو سرجری اور اتوار کو آنکھوں کے ماہرین کے درمیان کوئز مقابلہ اس پروگرام کو مزید دلچسپ بنائے گا۔

آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جاوید چوہدری اور سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری نے کانفرنس کے انتظامات میں خدمات انجام دینے والے تمام عہدیداران کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے چیئرمین سائنٹیفک کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین، منتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر قاسم لطیف چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر میاں ارشد محمود، خزانچی ڈاکٹر عرفان کرامت، اور پاکستان اوکلوپلاسٹک ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ خالد شعیب کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ایگزیکٹو ممبران— پروفیسر عبدالمجید ملک، ڈاکٹر عدیل چوہدری رندھاوا، ڈاکٹر فہد کمال اختر، پروفیسر ڈاکٹر ہما کیانی، پروفیسر ڈاکٹر عمران اکرم صحاف، ڈاکٹر عرفان مسلم، ڈاکٹر کاشف اقبال، ڈاکٹر کاشف جہانگیر، پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد شفیق، ڈاکٹر علی حیدر، پروفیسر محمد حماد ایوب، پروفیسر محمد رمضان، پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل سرور، ڈاکٹر محمد طارق، قمرالاسلام لودھی اور ڈاکٹر سارہ ریاض — کی محنت کو بھی سراہا۔

پروفیسر جاوید چوہدری اور پروفیسر ناصر چوہدری نے سپرا اسپیشلٹی سوسائٹیز کے چیئرپرسنز— پروفیسر قاسم لطیف چوہدری، پروفیسر ہما کیانی، پروفیسر عمران اکرم صحاف، پروفیسر اسد اسلم خان، پروفیسر ندیم حفیظ بٹ، پروفیسر زاہد کمال صدیقی، پروفیسر خالد وحید، پروفیسر ایم طارق خان، پروفیسر سیما قیوم، ڈاکٹر خواجہ مظاہر، پروفیسر عبدالغفار خالد، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن، پروفیسر حامد محمود بٹ، ڈاکٹر کاشف اقبال، پروفیسر خالد محمود، اور پروفیسر انتظار حسین بٹ — کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سائنسی پروگرام کو جدید تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا اور ہر شریک کے لیے بہترین تجربہ یقینی بنایا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں