جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.770326 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
لاہور قلندرز vs حیدرآباد کنگز—آج کون مارے گا میدان؟
لاہور قلندرز vs حیدرآباد کنگز—آج کون مارے گا میدان؟

لاہور قلندرز vs حیدرآباد کنگز—آج کون مارے گا میدان؟

پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ میلہ آج سے سجنے جا رہا ہے، جہاں کرکٹ کے شائقین کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ اس بار ایونٹ کا آغاز لاہور میں ہو رہا ہے جبکہ کراچی بھی میچز کی میزبانی کرے گا۔

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا مقابلہ نئی ٹیم حیدرآباد کنگز سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتی ہیں، جس کی وجہ سے میچ میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔

کرکٹ کے مداح اس ایونٹ کے لیے بے حد پرجوش ہیں، لیکن اس بار ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ موجودہ حالات اور توانائی بحران کے باعث حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لہٰذا تمام میچز صرف ٹی وی اور آن لائن اسٹریمنگ کے ذریعے ہی دیکھے جا سکیں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے دس سال انتہائی کامیاب رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ آنے والے سال بھی اسی طرح کامیاب رہیں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ اچھی کرکٹ پیش کرے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی موجودگی سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

راولپنڈی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا کمبی نیشن ابھی تک مکمل طور پر بہتر نہیں بن سکا، جس کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل میں نئی ذمہ داری ملی ہے اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ اسے بہترین انداز میں نبھائیں۔

حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ ہر میچ ایک دباؤ والا مقابلہ ہوتا ہے اور بڑے اسٹیج پر اچھی کارکردگی دکھانا ضروری ہوتا ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں اور وہ اچھا کھیل پیش کریں گے۔

About A.M JAN

Check Also

ایران کا بڑا حملہ, تل ابیب اور امریکی اڈے نشانے پر

ایران کا بڑا حملہ, تل ابیب اور امریکی اڈے نشانے پر

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے "آپریشن وعدہ صادق 4” …

جواب دیں