سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اپنی موجودہ ذمہ داریوں پر برقرار رہیں گے اور بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ستمبر 2024 میں ملک کے سب سے طاقتور انٹیلی جنس ادارے کی قیادت سونپی گئی تھی۔ اس کے ساتھ وہ قومی سلامتی کے مشیر (NSA) کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم ملک کی کارکردگی اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اسی عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وہ اس سے پہلے جی ایچ کیو میں بطور ایڈجوٹنٹ جنرل تین سال خدمات انجام دے چکے ہیں، جب کہ بلوچستان اور جنوبی وزیرستان میں وہ ڈویژن اور بریگیڈ کی کمان بھی کر چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاک فوج کے ممتاز اور قابل افسر مانے جاتے ہیں۔ انہیں اپنے شاندار کارناموں پر Sword of Honour سے نوازا گیا، جو پاکستان آرمی کے سب سے بڑے اعزازات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اسٹاف کالج کوئٹہ میں بطور انسٹرکٹر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے سینکڑوں افسران کو تربیت فراہم کی۔
یہ فیصلہ پاک فوج کے اعلیٰ سطحی قیادت میں استحکام کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور ماہرین کے مطابق ان کی قیادت میں ملکی سلامتی کے نظام کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی۔
سیو آور پاک
