جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.612926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
بلوچستان میں بڑی کامیابی, سکیورٹی فورسز نے 41 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مار گرائے
بلوچستان میں بڑی کامیابی, سکیورٹی فورسز نے 41 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مار گرائے

بلوچستان میں بڑی کامیابی, سکیورٹی فورسز نے 41 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مار گرائے

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 41  دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29 جنوری 2026 کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ پہلا آپریشن ضلع ہرنائی کے نواحی علاقے میں کیا گیا، جہاں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جسے موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع پنجگور میں کیا گیا، جہاں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 11 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق ان دہشت گردوں کے پاس سے اسلحہ، گولہ بارود اور 15 دسمبر 2025 کو ہونے والی بینک ڈکیتی سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے تمام دہشت گرد ماضی میں کئی سنگین دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ علاقے میں کسی بھی ممکنہ بھارتی سرپرست دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ترجمان کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن "عزمِ استحکام” کے مطابق انسداد دہشت گردی کی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں