جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا اہم دورہ، ایف سی بلوچستان نارتھ سے بڑا پیغام
محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا اہم دورہ، ایف سی بلوچستان نارتھ سے بڑا پیغام

محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا اہم دورہ، ایف سی بلوچستان نارتھ سے بڑا پیغام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور ملک کے لیے جان قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کو فورس کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اہلکار جدید خطوط پر تربیت حاصل کر رہے ہیں اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان نارتھ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورس کے جوان بہادری اور پیشہ ورانہ انداز میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور دہشتگرد عناصر کا مؤثر طور پر خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے امن و امان کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور حکومت ہر سطح پر ان کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں