جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
نادرا میں بڑی سہولت شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے مفت طبی ٹیسٹ شروع
نادرا میں بڑی سہولت شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے مفت طبی ٹیسٹ شروع

نادرا میں بڑی سہولت شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے مفت طبی ٹیسٹ شروع

کراچی میں شارع فیصل پر قائم نادرا سینٹر میں شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ اب اس سینٹر پر تھیلیسیمیا اور سی بی سی کے ٹیسٹ بالکل مفت کیے جا رہے ہیں۔

نادرا سینٹر آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے کام کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ پہلے جہاں لائنوں میں کھڑا ہونا پڑتا تھا، اب بغیر کسی پریشانی کے چند منٹوں میں کام مکمل ہو جاتا ہے۔ شہریوں نے اس سہولت کو ایک مثبت اور قابلِ تعریف قدم قرار دیا ہے۔

عوامی مرکز میں قائم اس نادرا سینٹر میں مستعد عملہ موجود ہے جو شہریوں کی مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ نادرا سینٹر کے باہر معلوماتی بورڈ بھی لگائے گئے ہیں تاکہ شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حوالے سے شہریوں کو واضح رہنمائی مل سکے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک آئی ڈی ایپ نے ان کی مشکلات کم کر دی ہیں اور اب بغیر کسی جھنجھٹ کے سرکاری کام ہو رہا ہے۔ عوام نے اس اہم سہولت پر وفاقی وزیر داخلہ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں