پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سعودی ریال کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی مہنگی ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 280 روپے پر بند ہوا، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 280.01 روپے تھی۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.05 روپے پر برقرار رہا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یورو 330.29 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 87 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کی نئی قیمت 381.12 روپے ہو گئی۔
سعودی ریال بھی مہنگا ہو گیا اور 2 پیسے کے اضافے کے بعد اس کی قیمت 75.41 روپے ہو گئی۔ جبکہ یو اے ای درہم میں معمولی کمی دیکھی گئی اور 2 پیسے کم ہونے کے بعد درہم 77.23 روپے پر آ گیا۔
کرنسی مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں غیر ملکی کرنسی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔
سیو آور پاک
