کراچی میں چینی کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 143 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی دکاندار مقررہ سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر چینی فروخت کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ تمام دکانداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی دکان پر سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ خریداروں کو اصل قیمت کا واضح علم ہو سکے۔ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سیو آور پاک
