جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
آزاد کشمیر کی سیاست میں نیا موڑ, وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پھر تاخیر کا شکار
آزاد کشمیر کی سیاست میں نیا موڑ, وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پھر تاخیر کا شکار

آزاد کشمیر کی سیاست میں نیا موڑ, وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پھر تاخیر کا شکار

مظفرآباد (سیاسی ڈیسک): آزاد کشمیر کی سیاست ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے، اور ذرائع کے مطابق آئندہ چار روز تک بھی اس تحریک کے پیش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تاحال فیصلہ نہیں کر سکی کہ تحریک عدم اعتماد کب اور کیسے پیش کی جائے۔ دوسری جانب فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے متعدد ارکان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

کچھ اراکین نے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کو "جلد بازی” قرار دیتے ہوئے قیادت سے شکوہ کیا ہے کہ اب وہ اپنے حلقوں میں عوام کو کیا جواب دیں۔ پیپلز پارٹی کے کئی ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں واضح ہدایات نہیں دی گئیں کہ وہ عوام اور کارکنوں کو کیا مؤقف بتائیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے بیشتر اراکین ان دنوں کشمیر ہاؤس میں قیام پذیر ہیں، جہاں اہم سیاسی مشاورت جاری ہے۔ پارٹی حلقوں میں یہ تاثر عام ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی اس تحریک سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اگلے تین سے چار روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مل کر وزیراعظم کے خلاف تحریک لانے پر اتفاق کیا تھا، تاہم ن لیگ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ حکومت سازی میں شریک نہیں ہوگی۔
ن لیگ کا مؤقف ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کے پاس مطلوبہ تعداد پوری ہے تو وہ حکومت بنائے، ورنہ ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دے گی۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں