شمالی وزیرستان (خصوصی رپورٹ): سکیورٹی فورسز نے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ حکام کے مطابق فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے اور کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی لے کر فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے فوراً بعد تین مزید دہشت گردوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، مگر فورسز نے فوری کارروائی کرکے تینوں کو وہیں مار گرایا۔
ترجمان کے مطابق الحمدللہ! سکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
مزید بتایا گیا کہ گزشتہ دو دنوں میں ہی 88 دہشت گرد مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک کیے جا چکے ہیں، جو مبینہ طور پر افغان طالبان کی حمایت یافتہ تھے۔سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ مشن جاری رہے گا۔
سیو آور پاک
