پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کے قریب دراندازی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج مسلسل افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف منظم کارروائیاں کر رہی ہے۔ اطلاعات تھیں کہ پاک افغان سرحد کے مواز کلے کے علاقے میں دراندازی کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، تاہم فورسز نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے اس کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کے خلاف بھرپور اور مؤثر جواب دیا، جس کے نتیجے میں متعدد حملہ آور ہلاک ہو گئے جبکہ باقی افراد اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور کمپاؤنڈز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جنہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن "غضب للحق” کے تحت یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور اہداف کے مکمل حصول تک رکنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
سیو آور پاک
