جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ کے افغانستان میں زبردست حملے
آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ کے افغانستان میں زبردست حملے

آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ کے افغانستان میں زبردست حملے

پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن غضب للحق تیزی سے جاری ہے اور اس دوران افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے مراکز پر کامیاب فضائی کارروائیاں کیں۔ ان حملوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ کم از کم چار اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں بعض فوجی تنصیبات بھی شامل تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک کارروائی کے دوران کابل میں موجود 313 کور کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا جسے مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ قندھار میں موجود تراوو دہشت گرد کیمپ پر بھی کامیاب حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود سہولیات کو شدید نقصان پہنچا۔

اسی کارروائی کے دوران قندھار کے ایئر فیلڈ کے قریب واقع آئل سٹوریج سائٹ اور اس سے جڑا لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ کر دیا گیا، جس سے دہشت گردوں کی سپلائی لائن کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور فضائی کارروائی میں صوبہ پکتیا کے علاقے شیرناؤ میں قائم دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے بعد وہاں موجود دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام طے شدہ اہداف حاصل نہیں ہو جاتے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا مکمل خاتمہ نہیں کر دیا جاتا۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں