جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.612926 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
آپریشن غضب للحق: پاکستان کا بڑا وار، افغان طالبان کو بھاری نقصان
آپریشن غضب للحق: پاکستان کا بڑا وار، افغان طالبان کو بھاری نقصان

آپریشن غضب للحق: پاکستان کا بڑا وار، افغان طالبان کو بھاری نقصان

پاکستان نے افغان طالبان کے حملوں کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا جسے "آپریشن غضب للحق” کا نام دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں طالبان کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان نے دشمن کی 27 چوکیاں مکمل طور پر تباہ کر دیں جبکہ 9 افغان پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حملوں میں افغانستان کا ایک بڑا ایمونیشن ڈپو، تین بٹالین مراکز اور ایک سیکٹر ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس کے علاوہ 80 سے زائد ٹینک، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں بھی ناکارہ بنا دی گئیں۔ کئی چیک پوسٹوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔

آپریشن کے دوران پاک فضائیہ نے مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائیاں کیں۔ ننگرہار میں ایک بڑا اسلحہ ڈپو تباہ کیا گیا جبکہ نواپاس سیکٹر کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں متعدد طالبان مارے گئے اور ان کے مورچے مکمل ختم کر دیے گئے۔

کابل، قندھار اور پکتیا میں بھی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں دو بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ ہوئے، قندھار میں کور ہیڈکوارٹر، بریگیڈ ہیڈکوارٹر، ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹک بیس تباہ ہو گئے۔ اسی طرح پکتیا میں بھی کور ہیڈکوارٹر کو نقصان پہنچایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر کے قریب افغان طالبان کا بریکوٹ بیس مکمل تباہ کر دیا گیا۔ طورخم بارڈر پر موجود طالبان اہلکار اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے اور ٹرکوں میں سامان لوڈ کر کے علاقہ خالی کر دیا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ افغان طالبان نے باجوڑ میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا۔ شیلنگ کے نتیجے میں مسجد کی چھت اور دیگر حصے متاثر ہوئے۔ مزید یہ کہ سول آبادی پر بھی گولہ باری کی گئی جس کے باعث تین خواتین سمیت پانچ پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔

صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں