جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
پاک بھارت میچ پر بڑا موڑ, چیئرمین پی سی بی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے
پاک بھارت میچ پر بڑا موڑ, چیئرمین پی سی بی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

پاک بھارت میچ پر بڑا موڑ, چیئرمین پی سی بی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

پاک بھارت کرکٹ میچ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جس کے تحت چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ جلد وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے تاکہ آئندہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر نہایت مضبوط اور واضح مؤقف اختیار کیا ہے، جس کے باعث بھارت اور آئی سی سی کو دباؤ کا سامنا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ پاک بھارت میچ کے انعقاد کے لیے آئی سی سی کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔

لاہور میں ہونے والی اہم ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے حکام نے شرکت کی۔ اس دوران پی سی بی حکام نے آئی سی سی کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا اور واضح کر دیا کہ یہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کی، تاہم پی سی بی نے اس حوالے سے فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا ہے۔ اسی لیے چیئرمین پی سی بی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے تاکہ حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اگر بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا تو آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، تاہم پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور کسی بھی دباؤ میں آنے کو تیار نہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں