آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے قندھار میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈکوارٹرز 205 کور کو تباہ کر دیا۔ اس حملے کے دوران طالبان کے اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں انہیں شدید نقصان اٹھانا پڑا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے اسی کارروائی میں طالبان کے ایک بڑے ایمونیشن ڈپو کو بھی تباہ کر دیا جہاں اسلحہ اور گولہ بارود محفوظ رکھا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی مؤثر اور طاقتور کارروائیوں کے باعث افغان طالبان کو بھاری فوجی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سیو آور پاک
