جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
ملک کی تاریخ کا بڑا آئینی موڑ آرمی چیف کو "چیف آف ڈیفنس فورسز" بنانے کی تجویز سامنے آ گئی
ملک کی تاریخ کا بڑا آئینی موڑ آرمی چیف کو "چیف آف ڈیفنس فورسز" بنانے کی تجویز سامنے آ گئی

ملک کی تاریخ کا بڑا آئینی موڑ آرمی چیف کو "چیف آف ڈیفنس فورسز” بنانے کی تجویز سامنے آ گئی

اسلام آباد (سیاسی نمائندہ): ملک میں آئینی تبدیلیوں کا نیا باب کھلنے جا رہا ہے۔ ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظر عام پر آ گیا ہے، جس میں فوجی اور عدالتی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسودے میں آرمی چیف کو "چیف آف ڈیفنس فورسز” کا نیا عہدہ دینے کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کرنے کی بات کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ سے متعدد آئینی اختیارات واپس لے کر ایک نئی عدالت، وفاقی آئینی عدالت کے سپرد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

دستاویز کے مطابق، یہ نئی آئینی عدالت آئین کی تشریح، تنازعات کے فیصلے، اور آئینی معاملات کی سماعت کرے گی۔ مسودے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 184 ختم کر دیا جائے گا اور ازخود نوٹس کا اختیار سپریم کورٹ سے واپس لے لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ اب صرف اپیلوں اور عمومی مقدمات کی سماعت کرے گی۔

وفاقی آئینی عدالت کے ڈھانچے کے مطابق، عدالت میں چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہوگی اور اس کے چیف جسٹس کی مدت تین سال مقرر کی جائے گی۔ ترمیم کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات محدود ہو جائیں گے۔

مسودے میں ججوں کی تقرری کا نیا طریقہ بھی شامل ہے، جس کے تحت وزیر اعظم، صدرِ مملکت، اور آئینی عدالت کے چیف جسٹس مل کر تعیناتی کا عمل مکمل کریں گے۔ پارلیمنٹ کو آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد طے کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ ترمیم عدلیہ اور انتظامیہ کے اختیارات میں ایک بڑا تغیر لا سکتی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ تجویز اگر پارلیمنٹ سے منظور ہو گئی تو ملک کے آئینی ڈھانچے میں گزشتہ کئی دہائیوں کی سب سے بڑی تبدیلی تصور کی جائے گی۔اپوزیشن جماعتوں نے اس مسودے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے "اختیارات کی غیر متوازن تقسیم” قرار دیا ہے۔ دوسری جانب، حکومتی حلقے اسے "اداروں کے درمیان توازن” کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں