جمعرات , 26 مارچ 2026 | 1 USD = 279.077426 PKR
ایک تولہ سونا ریٹ = 497000.00 روپے
 پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک کو لائسنس مل گیا، وزیراعظم کا بڑا اعلان
 پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک کو لائسنس مل گیا، وزیراعظم کا بڑا اعلان

 پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک کو لائسنس مل گیا، وزیراعظم کا بڑا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کویتی قیادت کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ ملک کے پہلے ڈیجیٹل بینک کو باضابطہ طور پر لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کو لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک رقمی کا آغاز پاکستان اور کویت کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو نئی سمت دے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ سیاسی تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت میں بدلا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کویت کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانا پاکستان کے لیے بے حد اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت مل کر اپنے تعلقات کو سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون میں تبدیل کر رہے ہیں، جبکہ دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل بینکاری کا فروغ پاکستان کے مالیاتی نظام کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے عوام کو آسان اور محفوظ بینکاری سہولیات میسر آئیں گی۔

About A.M JAN

Check Also

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

پیٹرول مہنگا نہیں ہوگا؟ صدر زرداری کا بڑا حکم سامنے آگیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ معاشی فیصلوں میں …

جواب دیں